Insight of Quran

Right or Wrong Ramadan Series

 کیا آپ اس رمضان کو بغیر کسی شک اور الجھن کے گزارنا چاہتے ہیں؟

رمضان آتے ہی بہت سے دلوں میں ایک خوف پیدا ہو جاتا ہے، پتا نہیں میرا روزہ صحیح ہے یا ٹوٹ گیا؟

کبھی لاعلمی کی وجہ سے اور کبھی سنی سنائی باتوں کی وجہ سے اور یہ چیز ہمیں پورا دن شک، بےچینی اور ذہنی دباؤ میں مبتلا رکھتی ہیں۔

اور ہم سوچتے رہتے ہیں، “کیا میرا روزہ قبول ہوگا؟”

اسی کنفیوژن کو ختم کرنے کے لیے رمضان سے پہلے ہی ایک خاص اور ضروری سیریز رکھی جا رہی ہے۔ 

Right or Wrong Ramadan Q&A Series

! ذہنی طور پر تیار رہیں
اب ہم روزے سے متعلق ان تمام باتوں کو سیکھیں گے جو برسوں سے لوگوں کو کنفیوز کیے ہوئے ہیں۔

: اس سیریز میں آپ کو ملے گا

روزے سے متعلق اہم سوالات
وہ امور جن پر اکثر روزہ دار شک میں مبتلا ہو جاتے ہیں

 واضح اور دو ٹوک جواب — قرآن و حدیث اور مستند علم کی روشنی میں رہنمائی 

 ہم پوری کوشش کریں گے کہ صحیح علم کی روشنی میں، مستند حوالہ جات اور بھرپور تحقیق کے بعد درست جواب آپ تک پہنچائیں۔
تاکہ آپ کو اندازوں نہیں، یقین کے ساتھ عمل کرنے کا موقع ملے۔

رمضان عبادت کا مہینہ ہے، پریشانی کا نہیں۔
آئیے علم کے ساتھ اس کا استقبال کریں۔

سحری کا وقت کب ختم ہوتا ہے؟
کیا اذان شروع ہونے کے بعد کھا سکتے ہیں؟
روزہ میں بھول کر کچھ کھانے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
کیا روزے کی حالت میں ناک میں قطرے ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
کیا روزہ کی حالت میں قے آنے سے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
اذان کے وقت منہ میں پانی یا نوالہ ہو تو کیا کرنا چاہیے؟
اگر روزہ کی حالت میں حیض آ جائے تو اس دن کے روزے اور کھانے پینے کا کیا حکم ہے؟
برش کرتے وقت دانتوں سے خون نکلنے سے کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
روزے کی حالت میں تھوک نگلنا کیسا ہے؟
رمضان کے روزے کی قضا کی نیت سے ایام بیض کے روزے رکھ سکتے ہیں؟