Series Introduction
کیا اس بار کا رمضان بھی بس گزر جائے گا؟
ہر سال رمضان آتا ہے ہم روزے رکھتے ہیں، تراویح پڑھتے ہیں، قرآن ختم کرتے ہیں اور پھر عید کے بعد؟
عید کے بعد ہم واپس وہیں کھڑے ہوتے ہیں جہاں سے شروع کیا تھا۔ وہی غصہ، وہی بے سکونی، وہی پرانی عادتیں اور وہی خالی پن۔
کبھی سوچا ہے ایسا کیوں ہوتا ہے؟
شاید اس لیے کہ ہم نے روزے کو صرف بھوک سمجھ لیا ہے اور قرآن کو صرف ثواب۔ ہم عبادت تو کرتے ہیں لیکن اس کی روح سے دور ہیں۔
ہماری یہ نئی سیریز “تقویٰ کا سفر ” اسی خالی پن کو بھرنے کی ایک کوشش ہے۔
یہ سیریز کوئی روایتی درس نہیں ہے بلکہ یہ ایک “دل کی دستک” ہے۔ اس میں ہم بات کریں گے:
روزے کا ہماری نفسیات اور کردار پر کیا اثر ہوتا ہے؟
قرآن کے الفاظ جب دل میں اترتے ہیں تو انسان کیسے بدلتا ہے؟
اور سب سے اہم تقویٰ، جو کوئی مشکل لفظ نہیں بلکہ ایک خوبصورت احساس ہے جو ہمیں اللہ سے جوڑتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس بار کا رمضان آپ کی زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو، تو ہمارے ساتھ اس سفر میں شامل ہو جائیں۔
آئیے! اس بار رمضان کو صرف گزاریں نہیں، بلکہ اسے جئیں۔
کیا آپ تیار ہیں اپنی ذات سے ملاقات کے لیے؟